یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا تیل اور گھی غائب، شہری رُل گئے

Sep 23, 2022 | 15:00:PM

 (ویب ڈیسک) حکام کی عدم توجہی کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ہفتے سے سستا تیل اور گھی غائب ہے، دور دراز سے یوٹیلٹی اسٹورز آنے والے شہری گھی اور تیل کی خریداری کیلئے رُل گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا

کراچی میں ایک ہفتے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا گھی و تیل نایاب ہوگیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر صبح سے لمبی قطاریں لگی نظر آتی ہیں، جن میں شہری اپنی مطلوبہ اشیاء کی خریداری کے منتظر ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے سستے تیل اور بالخصوص گھی کی خریداری کیلئے چکر لگا رہے ہیں لیکن گھی ملتا ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق بی برانڈ کا گھی تیل بنانے والی کمپنیوں اور یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے درمیان قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا، جس کے سبب گھی تیل کی عدم فراہمی کی صورتحال ہے۔

مزیدخبریں