(ویب ڈیسک) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کا ردعمل
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا پھر دونوں نے شادی کر لی۔
گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔ سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: بیوی کا قتل، صحافی ایاز امیر کا بیٹا گرفتار
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔