وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات

Sep 23, 2022 | 15:26:PM

  (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوئی، ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ترقی یافتہ ممالک سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں بلومبرگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے، سیلاب کے بعد پانی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، پاکستان میں بحالی کے لیےعالمی دنیا کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، تباہ کاریوں اور بحالی کے کاموں میں ادائیگیاں بہت مشکل ہے، دنیا نے جو ہماری مدد کی بہت کم ہے، اگلے دو ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں، ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاربن کے پھیلاؤ میں پاکستان کا کردار 0.8 فیصد ہے، سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے، 400 بچوں سمیت 1300 اموات ہوئیں، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا۔

مزیدخبریں