شیریں مزاری کا نواز شریف،شہباز شریف کو غدار ماننے سے انکار

Sep 23, 2022 | 16:11:PM
شیریں مزاری کا نواز شریف،شہباز شریف کو غدار ماننے سے انکار
کیپشن: شیر یں مزاری
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے میں نہیں کہتی کہ نواز شریف اور  شہباز  شریف غدار  ہیں۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا غداری کے مقدمے میں عدالت کو یاد کروایا کہ میں پارلیمنٹ کی ممبر نہیں اور  بطور شہری آئی ہوں، پی ٹی آئی اسمبلی میں نہیں ہے اور لوٹے ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری کا کہنا تھا سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے، قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں اکثریت چاہیے۔
 یہ بھی پڑھیں :مولانا طارق جمیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

شیریں مزاری کا کہنا تھا 2020 میں بغاوت کے قانون کی حمایت نہیں کی تھی، یہ نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہبازشریف غدار ہیں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک کا درد سمجھ نہیں آتا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں پر سوال تو اٹھتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ چور سیلیکشن کریں گے تو ان کی ترجیحات مختلف ہوں گی۔