(24 نیوز)اسلام آباد کے چک شہزاد میں قتل ہونیوالی کینیڈین نژاد 37 سالہ خاتون کا پولی کلینک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی بھی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔
ہسپتال ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں، فرانزک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ سارہ کی تین ماہ قبل ہی شاہنواز کے ساتھ شادی ہوئی تھی ،مقتولہ سارہ کینیڈین نژاد اور قاتل کی تیسری بیوی تھی ، مقتولہ کے خاندان سے کینیڈا میں رابطہ کیا جا رہا ہے ،اگر خاندان سے کوئی مدعی نا بنا تو پھر مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانے کی ہدایت