سرکاری ملازمین اور بےروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری 

Sep 23, 2022 | 19:01:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاﺅنس اور نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیلئے خصوصی الاﺅنس کی منظوری دیدی، چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ خصوصی لاﺅنس پنجاب پولیس کے برابرا ہوگا،ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کیلئے ن لیگ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 142 اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کیلئے خصوصی الاﺅنس کی منظوری بھی دیدی گئی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اقلیتوں کیلئے مختلف محکموں میں 19 ہزار منظور شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری بھی دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک 24 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مرحلہ وار5 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کانسٹیبل کی 3 ہزار منظور شدہ خالی اسامیوں پر بھی بھرتی کی منظوری دیدی۔
چودھری پرویز الٰہی نے پولیس کیلئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے دور میں پولیس کی ویلفیئر کا کوئی کام نہیں ہوا،پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا،وزیراعلیٰ نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں بھرتیوں پر پابندی نرم کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانے کی ہدایت

مزیدخبریں