تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے ،جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 158 سکور ہی بناسکی۔
ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑاسکور ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس کے خلاف سب سے بڑا سکور 211 رنز سری لنکا کا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی نے 4 اوورز میں وکٹ لیے بغیر 62 رنز دیے۔