(24نیوز)رینالہ خورد میں دریائے راوی سید والا پل کے قریب نہانے کیلئے جانے والے 5 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دریائے راوی سید والا پل کے قریب رینالہ خورد کے رہائشی پانچ افراد نہانے کیلئے گئے تھے جو کہ دریا میں نہا رہے تھے کہ پانی کا بہاو¿ تیز ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں چلے گئے جسکی وجہ سے پانچوں افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد وریا میں ڈوب گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش شروع کردی ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں دریا سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت علی اور حسیب کے نام سے ہو ئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شاہنواز کو کب اور کیسے قتل کیا گیا ، اہم معلومات سامنے آگئیں