دسمبر تک ایک ارب ڈالرز کے بانڈز واجب الادا ہیں،مفتاح اسماعیل 

Sep 23, 2022 | 20:35:PM
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، دسمبر، ایک ارب ڈالرز، بانڈز واجب الادا ہیں
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ دسمبر تک ایک ارب ڈالرز کے بانڈز واجب الادا ہیں،واجب الادا بانڈز کی واپسی مقررہ وقت پر کی جائے گی ۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کو درپیش موسمیاتی آفات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ،پیرس کلب کے قرض دہندگان سے باہمی بنیادوں پر قرض معاف کرایا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ یورو بانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سے قرض معاف نہیں کرایا جارہا،کمرشل بینکوں سے قرض معاف کرانے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ دسمبر تک ایک ارب ڈالرز کے بانڈز واجب الادا ہیں،واجب الادا بانڈز کی واپسی مقررہ وقت پر کی جائے گی ،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم اب تک اپنے تمام کمرشل قرضوں کی ادائیگی کرتے رہے ہیں،قرضوں کی ادائیگی آئندہ بھی جاری رہے گی۔
ان کاکہناتھا کہ 2051 تک پاکستان یوروبانڈ کا قرض 8 ارب ڈالرز ہے،اس قرض کا ایک بڑا حصہ دوست ممالک کا ہے،دوست ممالک نے پاکستان کیلئے قرض ادائیگیوں کو ری رول کرنے کی یقین دہائی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ شاہنواز کو کب اور کیسے قتل کیا گیا ، اہم معلومات سامنے آگئیں