اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی تاریخ دیدی

Sep 23, 2022 | 21:11:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی تاریخ دیدی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹر اسحاق ڈار کی مشاورت مکمل ہو گئی، ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ دو روز میں لندن میں مسلم لیگ نون کی بڑی بیٹھ ہو گی،وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کیلئے کل لندن پہنچ رہے ہیں۔ 
ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار حکومت میں کردار ادا کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف سے نواز شریف اسحاق ڈار کے حکومت میں کردار پر مشاورت کرینگے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے پاکستان پہنچ جاونگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سپیکر کا فیصلہ غیر آئینی تھا،چیف جسٹس پاکستان

مزیدخبریں