ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلاﺅ کا خدشہ، الرٹ جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے دس بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاﺅ میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے 10 بڑے شہروںسمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ملک کے 10 شہروں کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد ،فیصل آباد ،سیالکوٹ ،لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی میں اضافہ کا امکان ہے،تمام متعلقہ اداروں کو ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سپیکر کا فیصلہ غیر آئینی تھا،چیف جسٹس پاکستان