محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی

Sep 23, 2023 | 10:00:AM

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چنیوٹ، شرقپور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، جبکہ بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں