فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریاں شروع

Sep 23, 2023 | 10:05:AM
فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں ، وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا،سپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید کتنا سستا ہو گا؟ گورنر سندھ نے اہم پیشگوئی کر دی