(ویب ڈیسک) بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ویزوں کو سکیورٹی سے مشروط کر دیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو اپنی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کلیئرنس تا حال موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: آذر بائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی، میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو گا۔