(ویب ڈیسک)روس نے پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق روسی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قلت کے سبب پابندی لگائی گئی ہے،وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو دیکھ کر مزید اقدامات کریں گے، پابندی کا اطلاق روس کی زیرِ قیادت یوریشن اکنامک یونین ممبران پر نہیں ہوگا ، یونین ممبران میں بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغستان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برینٹ کروڈ آئل 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.00 ڈالر فی بیرل جبکہ عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ