یکم اکتوبر سے پٹرول کتنے کا ملے گا؟پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق   اہم خبر آ گئی

Sep 23, 2023 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ کے ثمرات سامنے آنے لگے،ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،گزشتہ 15 روز سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل 10 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل سستا ہوا،گزشتہ 15 روز میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے تک کمی آئی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر 24 سینٹ ہے،اوگرا  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز اگلے ہفتے سے  کرےگا ،یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

خیال رہےکہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب روس نے پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی،روسی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قلت کے سبب پابندی لگائی گئی ہے،وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو دیکھ کر مزید اقدامات کریں گے، پابندی کا اطلاق روس کی زیرِ قیادت یوریشن اکنامک یونین ممبران پر نہیں ہوگا ، یونین ممبران میں بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغستان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نقصان سے کیسے بچا جائے؟،سونا خریدنے والوں کو ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا

مزیدخبریں