چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف نے شہباز شریف کو بلایا؟ وجہ سامنے آ گئی
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔