(ویب ڈیسک) دبئی میں دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیرکا آغاز ہوگیا جس میں زیر آب نماز پڑھی جاسکے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشت گردگرفتار
رپورٹس کے مطابق زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔ مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔