(24نیوز)سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن مس کنڈکٹ کے الزامات سے بری ہو گئے، جسٹس سردار طارق مسعود نے دونوں ججز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں،دونوں ججز کیخلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔
جسٹس سردار مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قلت،وزیر توانائی نے بڑا قدم اٹھا لیا