پشاور؛ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کا معاملہ، جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کر لی

Sep 23, 2023 | 15:13:PM

(عامر شہزاد)ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں الیکٹرک ڈیوائس سے نقل کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کر لی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ  ٹیسٹ کے دوران بلیو ٹوتھ کے استعمال پر جے آئی ٹی رپورٹ تیار  کر لی گئی ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیر کے دن چیف سیکرٹری کو پیش کی جائے گئی،جے آئی ٹی رپورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی سفارش کی گئی ہے،رپورٹ میں دوبارہ ٹیسٹ ایٹا کی بجائے کے ایم یو کے زیر اہتمام منعقد کرنے کی سفارش کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

مزیدخبریں