کریک ڈاؤن کے اثرات،ڈالر کا ریٹ گر گیا،قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،کریک ڈاؤن کے اثرات نظر آنے لگے،مسلسل 13 کاروباری روز سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 296.85 روپے سے گر کر 291.76 روپے پر بند ہوا،روپے کے مقابلے ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گرا ہے،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 1.74 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی سپلائی انٹر بینک میں بڑھ گئی،دو ہفتوں میں انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 15.30 روپے سستا ہوچکا ہے،ایک ہفتے میں مجموعی ملکی ذخائر میں 10.80 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5.60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبر سے پٹرول کتنے کا ملے گا؟پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی
کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 3.50 روپے سستا ہوگیا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے سے کم ہوکر 293.50 روپے تک گرگیا،ایک ہفتے میں یورو 9 روپے سستا ہوکر 315 روپے تک گرگیا۔
ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 8 روپے سستا ہوکر 371 روپے تک گرگیا،ایک ہفتے میں امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 82.80 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں سعودی ریال 1 روپے کمی سے 78.10 روپے کا ہوگیا۔