دہشتگردی کے مقدمہ میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے طلبی کے سمن جاری

Sep 23, 2023 | 17:13:PM

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے آج سماعت کی،سماعت میں عدالت نے میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگریب کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں پولیس نے مقدمہ کی اخراج رپورٹ تیار کرکے پیش کی، جسے عدالت نے مسترد کر تے ہوئے ملزمان کو 30 ستمبر کیلئے طلب کر لیا ۔

ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں 2022 میں مقدمہ درج ہواتھا ،جس کی  ایف آئی آر میں ملزمان پر ریاست مخالف تقریر اور بیانات کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کریک ڈاؤن کے اثرات،ڈالر کا ریٹ گر گیا،قیمت میں حیران کن کمی

مزیدخبریں