لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 7واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 25ستمبر کو راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 26 اور 27 ستمبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 28سے 30ستمبر تک ملتان بنچ میں سماعت کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 2اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
جسٹس شجاعت علی خان 27 ستمبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس شجاعت علی خان 28ستمبر سے 7 اکتوبر تک ملتان بنچ میں سماعت کریں گے،جسٹس شجاعت علی خان 9 اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔
جسٹس شہباز علی رضوی 2اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر تجارت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی