(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح (اتوار) کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ،لکی مروت، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی امید ہے۔
پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور فیصل آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔