ملازمین کی تفصیلات فراہمی کا معاملہ؛سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)ملازمین کی تعداد، خالی اسامیوں، ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کے اعدادوشمار کے معاملے پرسپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق مختار احمد نامی شہری نے اپریل 2019 میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی،رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے پر شہری نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا،انفارمیشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو شہری کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا،شہری نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف رواں ماہ 21 ستمبر کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ پر پابندی لگائے جانے کا امکان