محسن نقوی کا دورہ چین مکمل ، اہم کامیابیاں سمیٹ کروطن واپسی

Sep 23, 2023 | 20:25:PM

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عوامی جمہوریہ چین کا کامیاب ترین دورہ مکمل کر کے آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی23 ستمبر کی  رات کو لاہور پہنچیں گے،وزیراعلی محسن نقوی کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات خصوصاً زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے انتہائی سودمند رہا ہے،محسن نقوی ان چائنہ ٹویٹر کا ٹاپ  ٹرینڈ  رہے،دورے کو چین کے ذرائع ابلاغ نے  خصوصی اہمیت اور نمایاں کوریج دی۔

  محسن نقوی نے 18 سے زائد ممالک کے  ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کا افتتاح کیا۔   پاکستان کی تاریخ میں محسن نقوی پہلے وزیراعلیٰ  ہیں جنہوں نے اس فورم کا افتتاح کیا ، انہوں نے ننشیا فرینڈ شپ سٹیز   فورم سے کلیدی خطاب کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے روشن مستقبل کے لئے خطے میں امن اور خوشحالی پر زور دیا اور اپنے خطاب میں پاک چین تعلقات کوامن کے لئے ناگزیر قرار دیا،اس تاریخ ساز دورہ کے دوران وزیراعلی محسن نقوی کی کاوشوں سے ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کے معاہدوں کی دستاویزات   پر دستخط ہوئے،ساہیوال اورووژون، بہاولپوراور زونگ وئی تمام شعبوں میں اشتراک کارکریں گے،سسٹر سٹیز  معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں معاونت کریں گے،سسٹرسٹی تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے جبکہ سسٹرسٹی کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی وفود اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی کے دورے بھی کئے،وزیراعلی محسن نقوی بیچنگ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،سیف سٹی کیمروں،پولیسنگ اور روڈ انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا،وزیراعلی محسن نقوی کی ینسچوان میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یا شونگ سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ دو وائس گورنر ز نے ان کے اعزاز  میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا ،ینسچوان  میں 6ویں چین عرب ایکسپو میں پنجاب کے وزارتی وفد نے   شرکت کی،صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی ہمراہ تھے۔

محسن نقوی نے اس دورہ کے حوالے سے کہا کہ   چین کی حکومت  اور سرکاری حکام نے بہت پذیرائی دی، ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ، ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی اور انہوں نے پہلی ہی فرصت میں پنجاب آنے کی دعوت قبول کی ۔

محسن نقوی نے کہا کہ ساہیوال اور بہاولپور کو دو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز قرار دینے کے معاہدوں کی دستاویزات پر دستخط بڑی کامیابی ہے،ان معاہدوں کی روشنی میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا،ننشیا کے وائس گورنرز سے ملاقاتوں میں بھی زراعت،آبپاشی، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تکنیکی معاونت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

 وزیراعلی نے کہا کہ ننشیا کے صحت ، زراعت ،زرعی ریسرچ، صنعت،ون ونڈو آپریشن اور شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا گیاہے،پوری کوشش ہوگی کہ اس دورہ کے  آؤٹ کم سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں، دورہ چین کے تناظر میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے اور خدمات کی تیز رفتار اور بہتر انداز فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں