جسٹس عائشہ ملک کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت, سینئر ترین جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنی رائے بھجوا دی

Sep 23, 2023 | 21:25:PM

(امانت گشکوری) جسٹس عائشہ ملک کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت پر سینئر ترین جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنی رائے بھجوا دی۔

 ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج کا اعزاز حاصل کرنے والی جسٹس عائشہ ملک کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت پر سینئر ترین جسٹس سردار طارق مسعود نے شکایت کے حوالے سے اپنی رائے بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کیخلاف شکایت بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا کیس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

خیال رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کیخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو ملی تھی, ایک شہری نے بطور لاہور ہائیکورٹ جج عائشہ ملک کے ایک فیصلے پر شکایت کی تھی۔

مزیدخبریں