"طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے تو خوشی خوشی نبھاؤں گی"،اشنا شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے گا تو وہ خوشی خوشی اس کردار کو نبھائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اُشنا شاہ اکثر سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں،خواتین کے حق میں بولنے پر جہاں اداکارہ کو سراہا جاتا ہے تو وہیں کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اب اداکارہ اُشنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
Many scripts I work on perpetuate shame around divorce. While I can't reshape the conventions of scriptwriting or opt for unemployment, I stand by a vision. As the child of a divorcee who hustled with three jobs to raise us, the stigma on divorced characters feels deeply…
— Ushna Shah (@ushnashah) September 22, 2023
اشنا شاہ نے کہا ہے کہ میں نے بہت سے ایسے سکرپٹ میں کام کیا ہے جن میں طلاق کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، اگرچہ میں سکرپٹ تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے لیکن طلاق سے متعلق میرے خیالات بالکل مختلف ہیں۔اپنے والدین کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والدین کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے ،میری والدہ نے ہمیں سنگل پیرنٹ کے طور پر پالا ہے، ہماری بہترین پرورش اور دیکھ بھال کےلئے تین ملازمتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں طلاق یافتہ خاتون کو مثبت انداز میں دکھایا جائے اور پیغام دیا جائے کہ طلاق کے بعد بھی خوشحال زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کردار ہو جس میں طلاق یافتہ خاتون خود مختار زندگی گزار کر معاشرے میں مثال قائم کرے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے سکرپٹ کےلئے پروڈیوسر کو راضی کرنا مشکل کام ہے ،ایسے ڈراموں پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔