(میاں اشفاق)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے264 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے جہاز کے تینوں ٹائر پھٹ گئے.
تفصیلات کے مطابق پرواز ابوظبی سے لاہور آ رہی تھی، طیارہ موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتارا گیا، ایک گھنٹے بعد دوبارہ اڑان بھرتے ہی جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔
پائلیٹ نے واپس ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی، لینڈنگ کے دوران جہاز کے تینوں ٹائر پھٹ گئے،پرواز بخیر و عافیت اتار لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:"طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے تو خوشی خوشی نبھاؤں گی"،اشنا شاہ
ذرائع کے مطابق پرواز کیسنل کرکے پسنجرز کو بائی روڈ لاہور روانہ کر دیا گیا، طیارے کے لیئے ٹائر لاہور سے منگوا لیئے گئےہیں ۔