ضلع ملتان میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امجد بخاری)ضلع ملتان میں عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 28 اور 29 ستمبر کو دفعہ 144 کے تحت گھڑسواری،ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر سخت پابندی عائد ،ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور آتش گیر مادے کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی۔
فیضان احمد ریاض کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ پر سیکورٹی ریڈ الرٹ ہوگی،ضلعی انتظامیہ میلاد جلوس روٹس پر مثالی انتظامات یقینی بنائے گی۔