بھارتی انتہا پسندی مضحکہ خیزی کے عروج پر، میڈیا پر کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

Sep 23, 2023 | 23:34:PM

(24 نیوز) بھارتی انتہا پسندی مضحکہ خیزی کے عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹی وی چینل پر کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔

بھارت میں انتہا پسندی مضحکہ خیزی کے عروج پر پہنچ گئی، بھارتی پروفیسر کپل کمار نے ٹی وی چینل پر کینیڈا پر ایٹم بم سے حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی پروفیسر کی شدت پسندانہ سوچ اس وقت بھارتی حکومت کی سوچ کی عکاسی کر رہی ہے۔ بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی شدت پسندی کی وجہ سے خطے کے تمام ممالک کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کردی

اب بھارتی شدت پسندی عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ایسے شدت پسند ملک کے ہاتھوں میں ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ بھارت میں ایٹمی مٹیریل کی چوری کے واقعات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ سال 2021 میں بھارت کی جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا ریاستوں سے چوری شدہ یورینیم کی کثیر تعداد برآمد کی گئی تھی۔ بھارت نہ صرف ایک غیر ذمہ دار بلکہ ایک ناسمجھ اور بے وقوف ایٹمی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ سوچ اور ایٹمی اثاثوں کا عدم تحفظ دنیا بھر کے لیے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے۔ بھارتی شدت پسندی کے شکار مغربی ممالک اور بین الاقوامی ایٹمی انرجی کمیشن کو چاہیے کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے لیڈر کو کینیڈا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کافی ناساز ہیں۔ کینیڈا کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران بھارتی خفیا ایجنسی کو کینیڈین شہریت رکھنے والے سکھ  لیڈر کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں