اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں بدل سکتی ہے،امریکا

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی ان کے حق میں بھی بہتر نہیں ہوسکتی، ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی جان کربی

Sep 23, 2024 | 09:06:AM
  اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں بدل سکتی ہے،امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ نے لبنان اوراسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کومکمل جنگ کی طرف جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کو کشیدگی میں اضافے سے خطے میں ہونے والے نقصان سے آگاہ کر چکے ہیں۔

جان کربی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہٹ دھرمی ان کے حق میں بھی بہتر نہیں ہو سکتی،وہ یہودی آبادکاروں کی واپسی تک آپریشن جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ اقدام آبادکاروں کے لیے بھی نقصان دہ ہو گا۔

ترجمان جان کربی نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری موجودہ کشیدگی کو انتہائی غیر معمولی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجود ہم کشیدگی کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیجرز اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے باعث لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اراکین سمیت 39 شہری جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ جمعے کو اسرائیل کے فضائی حملے میں 45 افراد مارے گئے تھے۔