ایران سے کیچ کے گرڈ اسٹیشنوں کوبجلی کی فراہمی معطل

گوادر کوبھی 100 کی بجائے صرف 10 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سےوہاں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

Sep 23, 2024 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے کیچ کے گرڈ اسٹیشنوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد صارفین کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ایران سے کیچ کو 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ضلع کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کی دوسری ٹرانسمیشن لائن سے گوادر کو 100 کی بجائے صرف 10 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث گوادرمیں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیاگیاہے۔

کیسکو ترجمان کے مطابق پنجگور کے مختلف فیڈرز پر بھی بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،مکران ڈویژن میں بجلی بحران اورطویل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں