سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دیدیا

Sep 23, 2024 | 09:19:AM
سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دیدیا

مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کر لیا ہے،55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے،انہوں نے مزید کہا تھا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد پہلے صدارتی انتخابات ہوئے جس میں کوئی امیدوار بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے تھے، انہیں صرف 17 فیصد ووٹ ملے تھے۔