بالی ووڈ فلم"مائی نیم ازخان"کے اداکارسنگین کارحادثے کا شکار

Sep 23, 2024 | 09:48:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم"مائی نیم ازخان"میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارپروین دباس کارحادثے کا شکارہونے کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی،ڈاکٹروں نے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں اوران کی اہلیہ،اداکارہ پریتی جھنگیانی ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔

پروین دباس نے کامیاب کامیڈی فلم "خوسلا کا گھوسلا" میں شاندار اداکاری سے اپنی پہچان بنائی تھی جبکہ "مائی نیم از خان" اور "راگنی ایم ایم ایس 2" جیسی فلموں میں بھی نمایاں کرداراداکئے تھے،وہ ویب سیریز"میڈ ان ہیون"میں بھی نظر آئے تھے۔

اداکار پروین دباس کی شادی اداکارہ پریتی جھنگیانی سے ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں۔

مزیدخبریں