لیہ میں بس ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی،3مسافرجاں بحق،10شدیدزخمی

 بس راوالپنڈی سے ڈی جی خان جارہی تھی کہ کوٹ ادو روڈ پرحادثے کاشکارہوگئی

Sep 23, 2024 | 10:07:AM

(ملک رشید)راوالپنڈی سے ڈی جی خان جانے والی بس لیہ میں حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 10شدیدزخمی ہوگئے۔

تیزرفتار بس کوٹ ادو روڈ پر کوٹھی قریشی کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ,ریسکیو 1122نے زخمیوں کو لیہ ہسپتال منتقل کردیاہے۔

مزیدخبریں