وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج امریکا پہنچیں گے

Sep 23, 2024 | 10:10:AM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج لندن سے امریکا پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے،جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم اسلاموفوبیا اور انتہا پسندی کا معاملہ بھی دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ، عالمی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات کریں گے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی کی سائڈ لائنز پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں