مہوش حیات کے یورپ میں سیرسپاٹے،تصاویرشیئر کردیں

وہ 8 سال بعد ڈراموں میں بھی واپس آرہی ہیں اوراحسن خان کے ساتھ سکرین شیئرکررہی ہیں

Sep 23, 2024 | 11:03:AM

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ مہوش حیات آج کل یورپ میں سیرسپاٹے کررہی ہیں جس کی تصاویربھی انہوں نے  سوشل میڈیا پرمداحوں کے لیے شیئر کردی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے یورپ میں سیرسپاٹوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکی گئیں توانہیں ان کے مداحوں نے بہت پسندکیا،ان پرمداحوں کی جانب سے کمنٹس کاسلسلہ بھی جاری ہے جبکہ "جوانی پھرنہیں آنی"کی اداکارہ کوکچھ مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے تشبیہ دےدی ہے۔

دوسری طرف مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں بھی واپس آرہی ہیں جس میں وہ احسن خان کے ساتھ سکرین شیئرکررہی ہیں،یہ ڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بنایاجارہاہے ۔

اس سے قبل مہوش حیات کا آخری ڈرامہ 2016 میں نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے صرف فلموں میں اداکاری کی جوبلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔

مزیدخبریں