چاہت جیسے لوگوں کووائرل کرنےوالوں سے مایوس ہوں، بشریٰ انصاری

ماضی کے مقبول گانوں اورموسیقی کااستحصال برداشت نہیں ہوتا، یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے

Sep 23, 2024 | 12:08:PM

  (ویب ڈیسک)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کووائرل کرنےوالوں سے مایوس ہیں۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِمہمان شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اورہمارے لوگوں کی ذہنیت پرافسوس ہے کہ یہ کس طرح کی چیزوں کو وائرل کررہے ہیں،یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دوسرے لوگ جس چیز کے لیے مشہور ہو رہے ہیں اس پر کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کے یورپ میں سیرسپاٹے،تصاویرشیئر کردیں

سینئر اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بےعزتی ہو رہی ہے،ماضی کے مقبول گانوں اورموسیقی کااس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔

 

مزیدخبریں