(ویب ڈیسک)آسکرایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی اداکار نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ ذمّہ داروں کا محاسبہ کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانیت کے خلاف اور ناقابل قبول ہے،اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عطااللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ کے دوران مداح گتھم گتھا،ویڈیو وائرل
جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک امریکا،جرمنی اور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت پر نظرِ ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری ذمہ داروں کا احتساب کرے۔