سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،تحریک انصاف آرڈیننس کیخلاف درخواست لے آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کا معاملہ،تحریک انصاف نے آرڈیننس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا ،پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں وفاق، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔
ضرورپڑھیں:این اے 97 دوبارہ گنتی کیس فیصلہ سنانے والے دو رکنی بینچ کو واپس بھیج دیا گیا
درخواست کے متن کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے میں آرڈیننس کیلئے 3 شرائط طے کی تھیں،پارلیمان کے موجودگی کے باوجود آرڈیننس لایا غیر آئینی ہے،پریکٹس اینڈ پروسیجر سے متعلق فیصلے میں چیف جسٹس نے کمیٹی کے قیام کی تائید کی تھی۔