(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و فلم ساز راج کپورنے اپنی پوتی اور اداکارہ کرشمہ کپور کی پیدائش پرکیا انوکھی شرط رکھی تھی؟کرشمہ کپورکی والدہ نے سب بتادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپورکی والدہ اور راج کپور کی بہوببیتا نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیاہے کہ اُن کی بیٹی کی پیدائش کے وقت اُن کے سُسر نے ایک شرط رکھ دی تھی۔
ببیتا نے کہا کہ جب سال 1974 میں میرے ہاں کرشمہ کپور کی پیدائش ہوئی تو اُس وقت راج کپور کے علاوہ پورا کپور خاندان ہسپتال میں موجود تھا، راج کپور نے کہا تھا کہ اگر اُن کی پوتی کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہوں گی تو اسی صورت میں وہ اپنی پوتی سے ملنے کے لیے ہسپتال آئیں گے۔
کرشمہ کپور کی والدہ نے کہا کہ ہم نے شکر ادا کیا تھا کہ میری بیٹی کی آنکھیں اپنے دادا راج کپور جیسی نیلے رنگ کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسکرایوارڈ یافتہ اداکارنے اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت کردی
واضح رہے کہ کرشمہ کپورنے اپنے دادا کے کہنے پر 17 سال کی عُمرمیں بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ بہت سی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔
لیجنڈری اداکاررشی کپور اور رندھیر کپور کے والد راج کپور 1988 میں 63 سال کی عمر میں دُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔