لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

نئے ڈی جی آئی ایس آئی  ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے

Sep 23, 2024 | 14:00:PM

(احمد منصور)پاکستان آرمی میں بڑی تبدیلی ،لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ،نئے ڈی جی آئی ایس آئی  ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

ضرورپڑھیں:"الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے"، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں،اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے اور انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دیے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں