بالی ووڈفلم "لاپتہ لیڈیز"آسکرکی انٹرنیشنل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد 

عامرخان کی پروڈکشن اورکرن رائوکی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کو 12 ہندی،6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا

Sep 23, 2024 | 14:32:PM
بالی ووڈفلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے "مسٹرپرفیکشنسٹ"عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "لاپتہ لیڈیز"آسکرکی انٹرنیشنل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیانے اعلان کیاہے کہ فلم "لاپتہ لیڈیز"کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

عامرخان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کو 12 ہندی،6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہو گئی تو اُن کا خواب پورا ہوجائے گا،کرن راؤ کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ آسکر ایوارڈز کی انتظامیہ فلم "لاپتہ لیڈیز"پر غور کرے گی اوریقیناً سب سے اچھی فلم کو منتخب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپورکی پیدائش پرراج کپورنے انوکھی شرط رکھ دی تھی،والدہ کا انکشاف

فلم "لاپتہ لیڈیز"بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستواور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین پر سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

رواں سال یکم مارچ کوسینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو عامر خان، کرن راؤ اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔