طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے شادی کی انگوٹھی پہن کرسامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ناموراداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں پر پانی پھیر دیا۔
بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گزشتہ چند ماہ سے گردش کر رہی ہیں،اب ایشوریا رائے کی نئی ویڈیوسامنےآئی ہے جس نے اُن کی اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس فیشن ویک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے،تقریب میں ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز رہی جو اداکارہ نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن رکھی تھی۔
یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی بلکہ دونوں ساتھ ہیں۔
ایشوریا رائے کی انگلی میں موجود "وی شیپ"انگوٹھی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بھارت میں یہ انگوٹھی شادی شدہ عورت کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ہے،شادی کے دن دلہن کو اُس کے میکے کی کوئی رشتہ دار خاتون"وی شیپ"انگوٹھی شادی کے تحفے کے طور پر دیتی ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔