مالم جبہ دھماکہ: مقدمہ درج،سفارتکاروں کا گروپ بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ چکا ،دفتر خارجہ

سفارتکاروں کے گروپ کے ہمراہ سکیورٹی پر مامور پولیس وین کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

Sep 23, 2024 | 15:32:PM
 مالم جبہ دھماکہ: مقدمہ درج،سفارتکاروں کا گروپ بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ چکا ،دفتر خارجہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ،انور عباس) مالم جبہ دھماکے پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 7اے ٹی اے، دھماکہ خیز مواد ، قتل ، اقدام قتل کی دفعات شامل ، دھماکے میں 1پولیس اہلکار شہید،3زخمی ہوئےتھے۔

 ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ مالم جبہ دھماکے پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں 7اے ٹی اے، دھماکہ خیز مواد ، قتل ، اقدام قتل کے دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

ضرورپڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتکاروں کا ایک گروپ مالم جبہ اور سوات کے دورے سے واپس آ رہا تھا،سفارتکاروں کے گروپ کے ہمراہ سکیورٹی پر مامور پولیس وین کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں کا گروپ بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ چکا ہے، دہشتگردی جنگ کا بہادری سے مقابلہ کرنیوالے فرض شناس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔