کوہاٹ : تیل وگیس کی پیداوار مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ

Sep 23, 2024 | 15:35:PM

(اویس کیانی)ٹل بلاک کوہاٹ سے تیل وگیس کی پیداوار مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ،ریجنل وائس پریذیڈنٹ مول علی مرتضی عباس نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

حکومت نے قطرسے ایل این جی کی درآمد میں کمی پر غور شروع کردیا،پیٹرولیم ڈویژن کی ناقص پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہونے لگے،ریجنل وائس پریذیڈنٹ مول نے  اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا،خط کے متن کے مطابق ٹل بلاک سے 110ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار بند کروائی گئی،ٹل بلاک سے گیس کی پیداوار بند کروانے سے ذخائر بری طرح متاثر ہیں،کچھ گیس کے کنوویں بھی متاثر،پیداوارمیں لیکوڈ لوڈ ہوگیا۔

تیل وگیس پیدا کرنے والی مشینری بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے نقصان کا خدشہ ہے،اوجی ڈی سی ایل سمیت دیگر کمپنیاں بھی جبری گیس بند کروانے پر سراپا احتجاج بن گئیں۔

مزیدخبریں