پارٹی کو کہہ دیا اگلے ہفتے راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ،عمران خان
9 مئی کیسز میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا، تحقیقات نہیں ہو رہی،ملک میں اگر انصاف نہیں تو امن نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ،پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کیلئےہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمارے جتنے جلسے کسی نے نہیں کیے،لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے،ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر اتے ہیں ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے ،جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے500 لوگوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ،گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ6 بجے جلسہ ختم کر دو ،داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ کیا گیا ،لاہور ہائی کورٹ کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی۔
عمران خان کا کہناتھا کہ پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ،پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں ،عدلیہ کو ختم کر کے یہ غیر اعلانیہ مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں،جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے ،یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نے بھی نہیں کی ،ہم ان ترامیم کے خلاف سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔
بانی پی ٹی آئینے کہا کہ کل سے پروپگینڈا جاری ہے اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا سب سے بڑا حامی ہوں ,پاگلو آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے،لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں آتی ،ان کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ اسرائیلی اخبار بات چیت کے حوالے سے بات کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اخبار نے مسلم امہ اور مغربی ممالک میں میری ساکھ کے حوالے سے بات کی ہے ،اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف اج بھی وہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،پہلے سیز فائر کیا جائے پھر ہی بات چیت ہو سکتی ہے،پہلے دوریاستی حل کی جانب جائیں پھر بات چیت ہوگی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیان آیا ہے اچھے بچے بنو ،مل کر رہو تاکہ ملک ترقی کرے ،شہباز شریف سن لو امن انصاف سے آ تا ہے،الیکشن میں ڈاکہ مارا گیا ،9 مئی واقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی ،جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ آپ جو ترامیم کرنے جا رہے ہیں ان سے کیا امن آئے گا ،چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر امپائر بھی ہیں اور اوپنر بلے باز بھی،تھرڈ امپائر ان کی ٹیم کا کپتان ہے وہ پیچھے بیٹھ کر سب چلا رہا ہے اور آپ ان کو توسیع دے رہے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن فراڈ کھلے نہ 9مئی کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آئے، یہ ان کو تحفظ دے رہے ہیں،تھرڈ ایمپائر کا کردار یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو میچ ہی نہ کھیلنے دیا جائے،ایمپائر تو انصاف کرتے ہیں ،یحیی خان نے بھی وہی کیا تھا جو آج یہ کر رہے ہیں،یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے معاشرے اور جمہوریت کی تباہی کر رہا ہے ،آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ رہا ہے کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں،یحیی خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین بوکھلاہٹ کا شکار ، جس گاڑی کا شیشہ توڑا غریب کی گاڑی تھی، فیصل کریم کنڈی