جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کا 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کو شناخت پریڈ کے لئے 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں یاسر گیلانی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا، ملزم یاسر گیلانی کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی، ملزم کی جانب سے یوسف وائیں ایڈووکیٹ اور پرویز اقبال ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
پولیس نے ملزم یاسر گیلانی کی شناخت پریڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم یاسر گیلانی جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ میں ملوث ہے، ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کی جائے۔
وکلاء صفائی نے مؤقف اپنایا کہ یاسر گیلانی کو لاہور جلسہ کے دن شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا، 9 مئی کے ڈیڈھ سال بعد سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، پولیس ہائیکورٹ مین بتا چکی ہے کہ یاسر گیلانی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل وگیس کی پیداوار مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ
بعد ازاں عدالت نے ملزم یاسر گیلانی کو شناخت پریڈ کے لئے 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔