کھلاڑیوں میں کسی قسم کا کوئی تفرقہ نہیں ، نظریہ سب کا اپنا ہوتا ہے ،گیری کرسٹن 

Sep 23, 2024 | 19:38:PM

(24 نیوز ) قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر میں کسی قسم کا تفرقہ نہیں ہے، نظریہ سب کا اپنا ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کا چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کنیکشن کیمپ کھلاڑیوں اور ہمارے لئے بہترین موقع تھا اپنے ایشوز پر گفتگو کر کے سیکھنے کا،ہم چیمپین کپ کو دیکھ ہیں رہیں ہمیں امید ہے یہاں سے بہت سے اچھے کھلاڑی نکلیں گے،ہم سب ایک کامیاب ٹیم چاہتے ہیں۔

 گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی ہے لیکن کچھ عرصہ سے اچھی پرفارمنس نہیں ،اس طرح کے کنکشن کیمپس کے انعقاد ہے مسائل حل ہونگے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اکٹھے ہیں،ہر کھلاڑی کا اپنا نظریہ ہوتا ہے لیکن کھلاڑیوں میں کسی قسم کا تفرقہ موجود نہیں ہے ۔

سلمان نصیر نےکہا کہ کھلاڑیوں نے صرف ٹیم نے بلکہ پی سی بی میں بھی ورکر لوڈ سمیت دیگر ایشوز پر بھی کھل کر بات کی،کنیکشن کیمپ میرے نظریے سے بہترین آئیڈیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے ہر موضوع پر کھل کر گفتگو کی،کوشش ہے ٹیم بہتر ہو دیکھیں جلد ہوتی ہے یا  دیر سے ۔

مزیدخبریں